آخری معرکہ کیوں پڑھنی چاہئے؟؟
یہ کتاب اپنے ٹائٹل کور سے ہی دو دنیائوں کو واضع کرتی دکھائی دے رہی ہے، ایک نیلی اور ایک سنہری دنیا۔ ایک دجالک سسٹم ہے جہاں ٹیکنالوجی کا جال بچھا ہوا ہے اور نیلی روشنی سراب کو ظاہر کررہی ہے، یعنی کہ اس دنیا میں ہر چیز دھوکا ہے، یہ دھوکے کی پلیننگ کتنی صدیوں سے چلتی آرہی ہے اسے بے نقاب کیا گیا ہے۔ دوسری طرف سنہری دنیا ہے یعنی مسلمانوں کے عروج کا وقت، جو ماضی میں کبھی تھا اور اب امام مہدی کی آمد کے بعد دوبارہ آنے والا ہے۔ چار ہزار سالہ یہودی تاریخ اس کتاب میں کہانی کی شکل میں درج ہے جو کہ بے حد دلچسپ ہے۔ یہ کتاب کسی ٹائم مشین کی طرح آپ کو ماضی سے مستقبل کا سفر کروائے گی۔ جال ناول میں جس موضوع کو چھیڑا گیا تھا یہ اس کا فائنل شو ڈائون ہے