تلاش کیوں پڑھنی چاہئے؟؟
تلاش عروبہ عامر کا پہلا ناول جس نے اللہ کی ذات کو حقیقتاً سمجھنا آسان کردیا، کیا آپ کے ذہن میں سوالات اٹھتے ہیں کہ دینِ اسلام ہی صحیح اور حقیقی دین کیسے ہے؟ اللہ کی ذات کی موجودگی کی دلیل کیا ہے؟ میں کیوں اس کی عبادت کررہا ہوں؟ میں کس وجہ سے پیدا کیا گیا ہوں؟ میرا ہنر کیا ہے اور اس امت میں میرا کردار کیا ہوسکتا ہے؟ سائنس اور قرآن کی حقیقت کیا ہے؟ کون سے علم میں لوجیکلی حقیقیت ہے؟ اگر ایک لادین ہوکر ہم یہ سوال اٹھائیں تو وہ کیا جوابات ہیں جو ہمیں مطمئن کرسکیں؟
بس تلاش آپ کے ان سوالوں کا جواب ہے جس کا دلیل کے ساتھ معلوم ہونا بحیثیت انسان بھی اہم ہے